سینیٹ الیکشن: بلوچستان سے ایمل ولی پی پی پی اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار
اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے.
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔
پیپلز پارٹی اعلامیے کے مطابق بلوچستان سے ایمل ولی خان پی پی پی اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے، جس کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے، جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19مارچ کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اگلے ماہ کی 2 تاریخ کو ہوگی، رواں ماہ کی 19 تاریخ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست رواں ماہ کی 26 تاریخ کو جاری کی جائے گی جب کہ امیدوار رواں ماہ کی 27 تاریخ تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔