Tuesday, February 11, 2025
Homeسعودی عربسعودی فاسٹ فوڈ چین "البیک" پاکستان میں لانچ ہونے والی ہے، وزیر...

سعودی فاسٹ فوڈ چین “البیک” پاکستان میں لانچ ہونے والی ہے، وزیر اطلاعات کی تصدیق

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب اور قطر کا تفصیلی احوال بیان کیا۔

انہوں نے کہا کہ دورہ سعودی عرب میں ملاقاتیں تعمیری اور نتیجہ خیز رہیں، وزیراعظم کے سعودی عرب اور قطر کے دورے اہمیت کے حامل تھے، اللہ کا شکر ہے معیشت بحالی کی پٹڑی پر چڑھ چکی ہے، قطرپاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، قطری سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت کو سپورٹ ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر سرمایہ کاری کے دورہ پاکستان میں 27 معاہدوں پر دستخط ہوئے، مگر اب دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کی تعداد 27 سے بڑھ کر 34 ہوگئی ہے، دونوں ممالک نے معیشت اور سرمایہ کاری میں اضافے پر اتفاق کیا، ملکی معیشت کی بحالی اور استحکام میں سعودی عرب کا اہم کردار رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک سوال پر بتایا کہ منارا کا معاملہ خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہا ہے، سعودی فاسٹ فوڈ چین البیک پاکستان آرہی ہے، کمپنی نے اپنی سپلائی چین پر کام شروع کردیا ہے، تمام شعبوں میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے، تفصیلات وقت آنے پر سامنے لائیں گے۔

Latest articles

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

عالمی غذائی امداد بحال، امریکہ نے خوراک کے عطیات پرعائد پابندی ختم کردی

اردو انٹرنیشنل اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان...

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انڈیکس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا،...

جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں،حماس

اردو انٹرنیشنل حماس کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو...

More like this