Wednesday, November 27, 2024
Homeامریکہاگلے امریکی صدر کے وائٹ ہاوس آنے سے پہلے سعودی عرب اسرائیل...

اگلے امریکی صدر کے وائٹ ہاوس آنے سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر چکا ہو گا: انٹونی بلنکن

Published on

spot_img

اگلے امریکی صدر کے وائٹ ہاوس آنے سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر چکا ہو گا: انٹونی بلنکن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے نوید سنائی ہے کہ اگلے امریکی صدر کے وائٹ ہاوس میں آنے سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر چکا ہو گا۔ وہ ہیٹی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا وہ اب بھی پر امید ہیں کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان نارملائزیشن کے لیے سمجھوتہ ماہ جنوری سے پہلے ہو چکا ہو گا ۔ اور صدر جوبائیڈن کے وائٹ ہاوس میں ہوتے ہوئے ہی ممکن ہو جا ئے گا۔ واضح رہے اس سے پہلے اس امر کی امریکہ کو امید جنوری 2025 سے بہت پہلے کے حوالے سے تھی۔ مگر سات اکتوبر 2023 کے حماس کے اسرائیل پر حملے سے سارا معاملہ ہی ڈسٹرب ہو گیا۔

انٹونی بلنکن نے امریکہ میں نئے صدارتی انتخاب سے محض دو ماہ قبل اس امید کا اظہار کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا ‘ میں سمجھتا ہوں اگر ہم غزہ میں جنگ بندی کرا سکتے ہیں تو اس انتظامیہ کے ذریعے ہی نارملائزیشن ہونے کا ایک موقع باقی ہو گا۔’

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this