Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsسعودی عرب : خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ،...

سعودی عرب : خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ، 23 زخمی

Published on

spot_img

سعودی عرب : خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ، 23 زخمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ ریاض کے قریب بیشہ الرین روڈ پر گرد وغبار کے دوران 13 گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے ہوا۔

اس واقعے کی ایک ابتدائی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کی تباہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز ہوا اور گردوغبار کے بعد نظر ویژن واضح نہ ہونے کی وجہ سے 13 سے زائد کاریں مین روڈ پر آپس میں ٹکرا گئیں۔ کاریں اپنے راستے سے ہٹ کر سڑک کے دونوں طرف جا گریں، جہاں ٹرانسپورٹ ٹرک آپس میں ٹکراگئے تھے۔ حادثے کی جگہ پر لینڈ کروزر اور دیگر گاڑیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب الرین جنرل ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے حادثے میں 23 کیسز افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار افراد کی موت واقع ہوگئی۔

سعودی ہلال احمر کی طرف سے کچھ زخمیوں کو ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا، جہاں طبی ٹیموں نے ضروری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

زخمیوں میں سے چار کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جب کہ 8 زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے بعد اسپتال سے رخصت کر دیا گیا تھا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this