Saturday, March 1, 2025
HomeTop Newsسرگودھا میں باپ نے گھریلو ناچاقی پر تین بیٹیوں کو گولی مارکر...

سرگودھا میں باپ نے گھریلو ناچاقی پر تین بیٹیوں کو گولی مارکر خودکشی کرلی

Published on

سرگودھا میں باپ نے گھریلو ناچاقی پر تین بیٹیوں کو گولی مارکر خودکشی کرلی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں باپ نے 3 بیٹیوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، واقعے میں دو بچیاں جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کو طلاق دی ہوئی تھی اور بچیاں اپنی ماں کے ساتھ رہتی تھیں، باپ ملاقات کے بہانے اپنی بچیوں کو ساتھ لے گیا تھا جہاں یہ افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں تینوں بچیاں شدید زخمی ہو گئی تھیں، جنہیں طبی امداد کیلئے تعلقہ ہیڈ کوارٹر اسپتال بھیرہ منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی بچیوں کی اسپتال منتقلی کے دوران 10 سالہ بچی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی جبکہ دوسری بچی اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوئی، بچیوں پر فائرنگ کے بعد باپ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل اور خودکشی کی واردات گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے۔

Latest articles

غزہ کے حوالے سے مذاکرات مثبت سمت میں جارہے ہیں ، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے...

صدر ٹرمپ اور زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، معدنیات کے معاہدے پر دستخط متوقع

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں...

پی آئی اے کے زوال کی بنیادی وجہ اوپن سکائی پالیسی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کی سربراہی میں...

امریکی شہریت کی قیمت مقرر، ٹرمپ نے گولڈ کارڈ اسکیم متعارف کروادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں غیر ملکی...

More like this