Monday, February 10, 2025
Homeکھیلفٹ بالسینڈرو ٹونالی کے دو گولز، نیو کیسل کاراباؤ کپ کے سیمی فائنل...

سینڈرو ٹونالی کے دو گولز، نیو کیسل کاراباؤ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کاراباؤکپ کے کوارٹر فائنل میں نیو کیسل نے برینٹ فورڈ کے خلاف 3-1 سے فتح حاصل کی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔

اس میچ میں سینڈرو ٹونالی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے آغاز میں دو گول اسکور کیے۔ ان کا پہلا گول ٹینو لیورامینٹو کے کراس کےکلیئر ہونے کے بعد ڈرائیو کے ذریعے آیا۔ دوسرا گول انہوں نے انتھونی گورڈن کی ایک زبردست والی کے ذریعے کیا۔

Sandro Tonali's double helps Newcastle beat Brentford to secure semi-final
Sandro Tonali’s double helps Newcastle beat Brentford to secure semi-final

نیو کیسل کے منیجر ایڈی ہو نے کہا کہ سینڈرو ٹونالی ایک اہم کھلاڑی ہیں، اور وہ چاہتے ہیں کہ ایسے کھلاڑی جلد ہی ٹیم میں اپنی جگہ بنا لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے میچ کی کارکردگی مداحوں کے ساتھ ٹونالی کا تعلق مضبوط بنائے گی۔ ایڈی ہو، کا کہنا تھا کہ ٹیم اب ٹونالی کی بہترین کارکردگی دیکھنا شروع کر رہی ہے۔

نیو کیسل کا تیسرا گول برونو گوماریس کی شاندار پاسنگ کے نتیجے میں فیبین شار نے کیا، جس نے ٹیم کی شاندار فتح پر مہر ثبت کر دی۔

برینٹ فورڈ کے لیے یہ ایک مایوس کن شام رہی۔ ٹیم کے وارم اپ میں سیپ وین ڈین برگ زخمی ہو گئے، اور کپتان ایتھن پنک کو بھی ابتدائی 15 منٹ میں باہر جانا پڑا۔ برینٹ فورڈ نے کھیل میں ہدف پر صرف دو شاٹس لگائے اور بمشکل کوئی مزاحمت دکھائی۔

نیو کیسل کی شاندار جیت نے ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ دلا دی۔ سیمی فائنل ڈرا جمعرات کو مانچسٹر یونائیٹڈ اور ٹوٹنہم کے کوارٹر فائنل کے بعد ہوگا۔

Latest articles

دبئی کیپٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو ہرا کر پہلا آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق روومین پاول کی شاندار نصف سنچری، اس کے...

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کی تیز سنچری کی بدولت نیوزی...

دبئی میں شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ریل بس سروس کا آغاز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ورلڈ...

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں 6 ججز...

More like this