Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹسیف بدر امریکا جانے کے باوجود پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار

سیف بدر امریکا جانے کے باوجود پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار

Published on

spot_img

سیف بدر امریکا جانے کے باوجود پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے مڈل آرڈر بلے باز سیف بدر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ریاستہائے متحدہ امریکہ (یو ایس اے) جانے کے باوجود موقع ملنے پر پاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

بدر نے بنگلہ دیش میں منعقدہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2016 میں پاکستان کی نمائندگی کی ا سٹار آل راؤنڈر شاداب خان بھی پاکستانی اسکواڈ کا حصہ تھے جو پانچویں پوزیشن پر رہے۔

مڈل آرڈر بلے باز نے 2022 میں بہتر مواقع کے حصول کے لیے امریکہ منتقل ہونے سے پہلےپاکستان سپر لیگ فرنچائزز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے لیے بھی کھیلا.

حال ہی میں ایک مقامی اسپورٹس آؤٹ لیٹ کے ساتھ انٹرویو کے دوران، انہوں نے پاکستان میں امکانات کی کمی کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے فیصلے کو درست قرار دیا۔

بدر نے کہا کہ میرا مقصد زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنا اور بطور کھلاڑی بہتری لانا ہے پاکستان سے امریکہ منتقل ہونا اس کھیل کو کھیلنے کے مزید مواقع تلاش کرنے کے بارے میں تھا۔

پاکستان کرکٹ کا ایک بھرپور ورثہ اور ایک اچھی طرح سے قائم نظام کا حامل ہے اس کے برعکس،یو ایس اے اب بھی اپنے کرکٹ کلچر کو ترقی دے رہا ہے کیونکہ یہ روایتی طور پر کرکٹنگ ملک نہیں ہے۔

“تاہم، میں یو ایس اے کرکٹ میں ہونے والی سرمایہ کاری کے بارے میں پر امید ہوں جو یقیناً بہتری کا باعث بنے گی۔

انہوں نے حال ہی میں میجر لیگ کرکٹ 2024 میں حصہ لیا، لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے، یہ فرنچائز بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی شریک ملکیت ہے۔

چھبیس سالہ بلے باز نے بتایا کہ وہ بھارتی سپر اسٹار کے مداح ہیں اور ایم ایل سی کے دوران ان سے ملنے کی امید رکھتے تھے لیکن اس سال ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوئی۔

انہوں نے شیئر کیا کہ میں شاہ رخ خان کا بہت بڑا مداح ہوں، اس لیے مجھے سیزن کے دوران ان سے ذاتی طور پر ملنے کی امید تھی حالانکہ وہ ایسا نہیں کر سکے امید ہے کہ اگلے سیزن میں موقع مل جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا امریکہ جانا بنیادی طور پر اپنے مواقع کو بڑھانے کے بارے میں ہے اگر موقع ملا تو کوئی بھی کھلاڑی اس کا خیر مقدم کرے گا ابھی، میری توجہ ذاتی بہتری پر ہے۔

نوجوان بلے باز سے عثمان خان کی طرح پاکستان کی قومی ٹیم کی جانب سے کال موصول کرنے کی صلاحیت کے بارے میں سوال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کی بنیادی توجہ امریکہ میں اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے پر ہے تاہم انہوں نے اظہار خیال کیا کہ اگر موقع ملا تو کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے ایک خواب ہو گا۔

Latest articles

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

More like this