صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آنے والے ہفتوں میں انصاف نا ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفی دینے کا مشورہ دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو عمران خان کو انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے۔
PTI leadership need to consider resigning from assemblies and coming out on streets if Imran Khan didn’t get justice in coming weeks , we are not sitting in the assemblies to give this government a breathing space . I will be the 1st one to resign from National Assembly for IK .
— Sahibzada Hamid Raza (@_SahibzadaHamid) April 28, 2024
انہوں نے کہا کہ ہم اس حکومت کو اسمبلیوں میں جگہ دینے کے لیے نہیں بیٹھے ہیں۔
سربرااہ سنی اتحاد کونسل نے بتایا کہ میں عمران خان کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے کراچی تا سکھر ریلیز عمران خان مارچ نکالا تھا، مارچ کی قیادت حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین نے کی تھی۔
اس موقع پر شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہم پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے، پوری قوم آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔