Wednesday, November 27, 2024
Homeبین الاقوامیروس کا سپرسونک بمبار طیارہ گر کر تباہ

روس کا سپرسونک بمبار طیارہ گر کر تباہ

Published on

spot_img

روس کا سپرسونک بمبار طیارہ گر کر تباہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کا طویل فاصلے تک مار کرنے والا سپر سونک بمبار طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نے طیارے کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سے نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔یوکرینی فضائیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طیارہ یوکرین کی جانب حملہ کرنے آرہا تھا، 2022 میں شروع ہونے والی جنگ کے دوران پہلی مرتبہ روسی بمبار طیارے کو نشانہ بنایا۔

یوکرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس جنگی طیارے نے 19 اپریل کو یوکرین کے خلاف میزائل حملہ کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق روسی جنگی طیارے کو یوکرین سے 200 میل دور جنوبی روس کے اندر تباہ کیا گیا، اس طیارے کو یوکرین کے خلاف کئی مرتبہ کارروائی کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

دوسری جانب روس کا کہنا تھاکہ جنگی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ اس میں موجود 2 پائلٹ طیارے سے ایجکٹ کرنے میں کامیاب رہے جبکہ ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this