Tuesday, February 11, 2025
Homeپاکستانروسی صدر پیوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان...

روسی صدر پیوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

Published on

روسی صدر پیوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے.

اسلام آباد میں روس کے سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر نے پاکستان اور روس کے تعلقات کی دوستانہ نوعیت کو اجاگر کیا اور شہباز شریف کو حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نےاسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد کاپیغام بھیجا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد نے شہباز شریف کی کامیابی اور پاکستانی عوام کی مستقل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

Latest articles

دبئی کیپٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو ہرا کر پہلا آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق روومین پاول کی شاندار نصف سنچری، اس کے...

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کی تیز سنچری کی بدولت نیوزی...

دبئی میں شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ریل بس سروس کا آغاز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ورلڈ...

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں 6 ججز...

More like this