الرئيسيةپاکستانشوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس...

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9اپریل کو طلب

Published on

spot_img

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9اپریل کو طلب

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو ہوگا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوگا جس میں کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو،سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار کمپلیکس کی عمارت میں ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے، اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی جس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یہ نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں عیدالفطر کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے، اور اس طرح عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت پہلے ہی عید الفطر کے لیے 4 تعطیلات کا اعلان کرچکی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات 10 اپریل (بدھ) سے 13 اپریل (ہفتہ) تک ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

Latest articles

قاضی فائز شتر مرغ کی طرح اپنے سر کو ریت میں دبا کر عدلیہ پر بیرونی اثرات اور دباؤ کے سامنے بے حس اور...

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس منصور علی شاہ کا فل کورٹ ریفرنس میں شرکت...

مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کے لیے تیار ہیں: پیوٹن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس...

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

More like this