Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالرونالڈو یورو 2024 میں پرتگال کی نمائندگی کرنے کے لیے...

رونالڈو یورو 2024 میں پرتگال کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار

Published on

spot_img

رونالڈو یورو 2024 میں پرتگال کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے حال ہی میں سعودی کنگز کپ کے فائنل میں النصر کی حریف الہلال کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ کچھ وقت گزارا.

اور اب،وہ یورو 2024 میں پرتگال کی نمائندگی کرنے کی تیاری کررہے ہیں اور اپنی تمام تر توجہ اس پر مرکوز کر رکھی ہیں جسے وہ اپنا “یورپی مشن” کہتے ہیں۔

یہ ٹورنامنٹ ممکنہ طور پر رونالڈو کا آخری بڑا بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہو سکتا ہے۔

پانچ بار کے بیلن ڈی آر جیتنے والے رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پرتگال کی قومی ٹیم کے لوگو کے سامنے اپنی ایک تصویر شیئر کی، ساتھ ہی پرتگالی میں ایک کیپشن بھی لکھا، جس کا ترجمہ “یورپی مشن” ہے ۔

دوسری جانب پرتگال کے کوچ رابرٹو مارٹینیز نے ایک آفیشل بیان میں رونالڈو کی مستقل مزاجی اور گول کرنے کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ “رونالڈو بہت مستقل پرفارمنس دے رہے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک ناقابل یقین اسکورر ہیں۔ یہ ان کی چھٹی یورپی چیمپئن شپ ہے، یہ عالمی فٹ بال میں ایک منفرد کارنامہ ہے۔”

رونالڈو ، 8 اور 11 جون کو کروشیا اور جمہوریہ آئرلینڈ کے خلاف دوستانہ میچوں کے لیے تیار ہیں ۔

مزید برآں، یہ رونالڈو کا چھٹا یورو ٹورنامنٹ ہوگا ، جس میں 39 سالہ کھلاڑی کا مقصد اپنے متاثر کن کیریئر میں مزید بین الاقوامی اعزازات شامل کرنا ہے، رونالڈو نے پرتگال کو 2016 کی یورپی چیمپئن شپ میں فتح دلائی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this