سری لنکا سے 56 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی

0
101

سری لنکا سے 56 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا میں کئی سالوں سے قید 56 پاکستانی قیدیوں کو وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیرنجکاری عبدالعلیم خان کی کوششوں سے آج چارٹرڈ طیارے پر وطن واپس لایاگیا۔

حکام کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی یقینی بنانےکے لیے ذاتی دلچسپی لی اور انہوں نے سری لنکن ہائی کمشنر کے ساتھ اس مسئلہ کو اٹھایا جب کہ علیم خان نےسری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے اخراجات برداشت کیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پرسری لنکن حکومت اورہائی کمشنرکےکردار کوسراہتے ہیں، قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کرنے پر علیم خان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وطن واپس آنے والی ایک بزرگ خاتون نے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا شکریہ کہ ہم پاکستان واپس آگئے ہیں، آپ کی بہت مہربانی یہ احسان زندگی بھر نہیں بھول سکتے۔

واپس آنے والے قیدیوں نےکہا کہ محسن نقوی اورعبدالعلیم خان کی بدولت آج وطن واپس آئے ہیں، جن حالات میں قید تھے، شکر ہے ہم واپس وطن آئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق اس سے قبل قیدیوں کو پاکستان واپس لانے کے لیے ایک چارٹرڈ طیارہ روانہ کیا گیا تھا۔

قیدیوں کی وطن واپسی محسن نقوی اور سری لنکن حکام کی ہدایت پر وزارت داخلہ کے درمیان تین ماہ کے تعاون کا نتیجہ ہے۔

محسن نقوی نے وزارت کو پاکستانی شہریوں کی رہائی اور واپسی میں سہولت فراہم کرنے کا کام سونپا تھا، انہوں نے اس معاملے میں مدد پر سری لنکا کی حکومت اور اس کے ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے قیدیوں کو گھر پہنچانے کی مالی ذمہ داری فراخدلی سے اٹھانے پر وزیر عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کیا۔