الرئيسيةکھیلکرکٹرویندرا جدیجہ اب ہندوستان کے ون ڈے منصوبوں کا حصہ نہیں رہے:...

رویندرا جدیجہ اب ہندوستان کے ون ڈے منصوبوں کا حصہ نہیں رہے: رپورٹ

Published on

spot_img

رویندرا جدیجہ اب ہندوستان کے ون ڈے منصوبوں کا حصہ نہیں رہے: رپورٹ

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق ہندوستان ٹائمز نے ہفتہ کو رپورٹ کیا کہ رویندرا جدیجا اپنے ون ڈے کیریئر کے اختتام کو پہنچ رہے ہیں کیونکہ وہ اب 50 اوور کے فارمیٹ کے لیے ہندوستان کے منصوبے کا حصہ نہیں ہیں.

جدیجہ کو سری لنکا کے لیے ہندوستان کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا جو اگست کے پہلے ہفتے میں کھیلا جائے گا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ذرائع کے مطابق، نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی قیادت میں سلیکٹرز، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینا چاہتے ہیں.

بی سی سی آئی کے ایک ذریعے نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ اگلے سال کی چیمپئنز ٹرافی سے قبل صرف 6 ون ڈے میچز ہیں، جن میں تین سری لنکا کے خلاف شامل ہیں سلیکٹرز اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر کو زیادہ مواقع دینا چاہتے ہیں.

2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد سے، جہاں ہندوستان کو سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی تھی، جدیجہ نے 40 کی اوسط اور 84 کے اسٹرائیک ریٹ سے 644 رنز بنائے ہیں اسی دوران، گیند کے ساتھ، انہوں نے 37 کی اوسط سے 44 وکٹیں حاصل کیں۔

جدیجہ کی کارکردگی میں کچھ بھی غلط نہیں ہے انتظامیہ صرف دوسرے آپشنز کو دیکھنا چاہتی ہے کیونکہ ہمیں مستقبل کے لیے ایک ٹیم بنانا ہے ذریعہ نے اعتراف کیا کہ جدیجہ کی کارکردگی کو ان کے اخراج کی وجہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ون ڈے میں جگہ کھونے کے باوجود، جدیجا ریڈ بال کرکٹ میں ٹیم کا حصہ رہیں گے کیونکہ ہندوستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 ​​فائنل کھیلنے کے لیے فیورٹ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جدیجہ ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار ہیںہوم کنڈیشن میں ان کی بولنگ بے مثال ہے وہ ہندوستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔

یاد رہے کہ جدیجا نے ویسٹ انڈیز کے برج ٹاؤن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا.

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this