رویندرا جدیجا نے بھی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق
ہندوستان کے آل راؤنڈر رویندر جدیجہ نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
جدیجا، جنہوں نے 74 ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان کی نمائندگی کی، نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنا میرے لیے ایک خواب پورا ہونا تھا۔
ہندوستان کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے ایک دن بعد جدیجا نے لکھا کہ تشکر سے بھرے دل کے ساتھ، میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کو الوداع کہتا ہوں میں نے ہمیشہ اپنے ملک کے لیے اپنا بہترین دیا ہے اور دوسرے فارمیٹس میں ایسا کرتا رہوں گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنا ایک خواب تھا، جو میرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کیریئر کا عروج تھا یادوں، خوشیوں اور غیر متزلزل حمایت کے لیے آپ کا شکریہ۔