Tuesday, January 7, 2025
Homeتازہ ترینمسلم ہینڈز اسکولز نیشنل فٹ بال چیمپیئن شپ کوئٹہ بیئرز نے جیت...

مسلم ہینڈز اسکولز نیشنل فٹ بال چیمپیئن شپ کوئٹہ بیئرز نے جیت لی، پشاور ٹائیگرز کو شکست

Published on

مسلم ہینڈز اسکولز نیشنل فٹ بال چیمپیئن شپ کوئٹہ بیئرز نے جیت لی، پشاور ٹائیگرز کو شکست

اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس ڈیسک)مسلم ہینڈز کے تحت تیسری سالانہ مسلم ہینڈز اسکولز نیشنل فٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد محمد رشید فٹبال گراونڈ، مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس وزیر آباد میں کیا گیا۔

ایونٹ کی افتتاحی تقریب جمعرات کو منعقد ہوئی جس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی مینجمینٹ اور پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی سابق کپتان ملیکہ نور نے شرکت کی۔

اس موقع پر مسلم ہینڈز حلیمہ کالج وزیرآباد میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ملیکہ نور کے نام سے ایک اکیڈمی کا افتتاح بھی کیا گیا۔

مسلم ہینڈز اسکولز نیشنل فٹ بال چیمپئن شپ میں ملک بھراور آزاد کشمیر سے 12ٹیموں نے حصہ لیا جس میں، پشاور ٹائیگرز، کوئٹہ بیئرز، راولاکوٹ ایگلز ، وزیر آباد فالکن ،بھیرہ مارخور، سوہدرہ سپارٹن، لاہور لائنز، اسلام آباد پینتر، باغ اسٹیلن ،کوٹلی واریئرز، بالاکوٹ وولفو،گجر خان لیپٹس شامل تھیں۔

ان تمام ٹیموں کا تعلق ملک بھر اور آزاد کشمیر میں قائم مسلم ہینڈز ایجوکیشن سسٹم سے ہے۔

ایونٹ میں مجموع طور پر 20 میچز کھیلے گئے جس میں پہلا سیمی فائنل کوئٹہ اور وزیر آباد کے درمیان کھیلا گیا جس میں کوئٹہ نے 12-2 سے جیت کر فائنل میں جگہ بنائی ۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل ، پشاور اور راولاکوٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور کی ٹیم نے 1-0 سے میچ جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

اس کے بعد مسلم ہینڈز اسکولز نیشنل فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ کوئٹہ اور پشاور کےدرمیان کھیلا گیا جس میں کوئٹہ نے پشاور کو 3-1 سے شکست دے کر مسلم ہینڈز اسکولز نیشنل فٹ بال چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یا د رہے کوئٹہ ٹیم پہلی مرتبہ اس ایونٹ کا حصہ بنی جبکہ پشاور ٹیم دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this