Tuesday, January 7, 2025
HomeTop Newsقاضی العدل صاحب! جاگیں اور دیکھیں کہ عوام کی منشاء پر کیسے...

قاضی العدل صاحب! جاگیں اور دیکھیں کہ عوام کی منشاء پر کیسے کھُلے عام ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے،مصطفیٰ نواز کھوکھر

Published on

قاضی العدل صاحب! جاگیں اور دیکھیں کہ عوام کی منشاء پر کیسے کھُلے عام ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے،مصطفیٰ نواز کھوکھر

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے عام انتخابات سے متعلق چیف جسٹس پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام جاری کردیا۔

قاضی العدل صاحب! جاگیں اور دیکھیں کہ عوام کی منشاء پر کیسے کھُلے عام ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے،مصطفیٰ نواز کھوکھر

انہوں نے لکھا کہ آئین کی پہلی سطور میں کہا گیا ہے “تمام کائنات کی حکمرانی خدا تعالی کے پاس ہے اور اقتدار عوام کی منشاء کے مطابق اُن کے منتخب کردہ نمائندوں کے ذریعے ہی کیا جائے گا اور یہ ایک مقدس فریضہ ہو گا”۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر مزید لکھتے ہیں کہ قاضی العدل صاحب! جاگیں اور دیکھیں کہ عوام کی منشاء پر کیسے کھُلے عام ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 اور 48 سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میں اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں لیکن یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی بخاری کو حلقہ ۴۸ اسلام آباد کی سیٹ ہرا دی گئی ہے جب کہ وہ واضح جیتے ہوئے تھے اور جن موصوف کو نتیجہ بدل کر جتایا گیا ہے وہ دوڑ میں کہیں بھی نہ تھے، اسی طرح شعیب شاہین بھی حلقہ ۴۷ سے واضح برتری کے ساتھ جیت چکے ہیں لیکن نتائج ان کے بھی حوالے نہیں کیے جا رہے، یہ بدترین دھاندلی اور آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کا عام انتخابات کے نتائج مسترد کرنے کا اعلان

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

رسالپور میں پاک فضایئہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس...

یو اے ای کے صدر نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرادی، وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب...

شام میں کرد عسکریت پسندوں کا خاتمہ قریب آرہا ہے: ترک صدر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے شام کی کسی بھی...

More like this