Friday, July 5, 2024
Top Newsقطر: سزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 افسر رہا

قطر: سزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 افسر رہا

قطر: سزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 افسر رہا

قطر کی عدالت نے مبینہ طور پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں سزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 افسروں کو رہا کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق امیر قطر تمام بن حماد کی معافی کے اعلان کے بعد قطری عدالت نے فیصلہ سنایا۔

قطر کی عدالت نے گزشتہ سال اکتوبر میں تمام بھارتی فوجیوں کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی جس کے بعد بھارت نے معاملے کو قطری حکام کے ساتھ اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

بھارت کے وزیر خارجہ نے سبرامنیم جے شنکر نے کہا تھا کہ ’بھارتی بحریہ کے سابق افسران کی رہائی کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں کو 2022 میں قطر کے خلاف اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا جس کے بعد اُن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہوا اور اس دوران گرفتار اہلکاروں کو اپنی صفائی پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا گیا۔

بھارتی ایجنسیاں جاسوس اہلکاروں کو مسلسل مدد فرہم کرتی رہیں جبکہ جاسوس اہلکار داہرا گلوبل ٹیکنالوجی میں چھوٹی آبدوزیں بنانے جیسے ایک حساس نوعیت کے منصوبے پر کام کررہے تھے۔

بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر کے عبوری بجٹ میں 1,696.3 کروڑ روپے کا اضافہ

دیگر خبریں

Trending

شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنما دنیا میں جاری جنگوں کے خاتمے...

0
شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنما دنیا میں جاری جنگوں کے خاتمے کے لیے کام کریں ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):اقوام متحدہ...