Sunday, October 13, 2024
HomeTop Newsنئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد ،وزارت خزانہ کی وفاقی بجٹ...

نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد ،وزارت خزانہ کی وفاقی بجٹ 25-2024 کے لیے تجویز

نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد ،وزارت خزانہ کی وفاقی بجٹ 25-2024 کے لیے تجویز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت خزانہ نے وفاقی بجٹ 25-2024 کے لیے تمام فالتو آسامیاں ختم کرنے اور نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے 3 سال سے زائد عرصے سے خالی تمام آسامیاں ختم کرنےکی تجویز دی ہے، اس سلسلے میں وزارت نے تمام وزارتوں اور ڈویژن کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تجویز کے مطابق کسی بھی وزارت، ڈویژن یا محکمے میں نئی آسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی اور نئی آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط ہوگی۔

مزید بتایا کہ وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویژن سے آسامیوں کی تفصیلات 5 اپریل تک طلب کرلی ہیں، وزارت خزانہ نے منظور شدہ، پُر اور خالی آسامیوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments