Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانپی ٹی آئی کارکن 'نیلی پری' اسٹیج اداکار طاہر انجم کو مارنے...

پی ٹی آئی کارکن ‘نیلی پری’ اسٹیج اداکار طاہر انجم کو مارنے پر گرفتار

Published on

spot_img

پی ٹی آئی کارکن ‘نیلی پری’ اسٹیج اداکار طاہر انجم کو مارنے پر گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور پولیس نے جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن انیلہ جٹ عرف نیلی پری کو پاکستان مسلم لیگ نواز کلچرل ونگ کے صدر اور اداکار طاہر انجم پر حملہ اور تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ پولیس نے خاتون کی تلاش میں لوہاری کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔

سٹیج اداکار پر پی ٹی آئی کی خاتون کارکن نے اس وقت حملہ کیا جب طاہر انجم بدھ کو پنجاب اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے پاس سے گزر رہے تھے۔

مشتعل پارٹی کارکن نے ن لیگ کے رہنما کی قمیض کی آستین پھاڑ ڈالی جب کہ اداکار کو گاڑی سے باہر گھسیٹنے کی کوشش کی۔

انیلہ نے الزام لگایا کہ انجم جیل میں بند پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو بدنام کرنے کے لیے توہین آمیز ویڈیوز پوسٹ کرتا تھا اور انہیں “دہشت گرد” قرار دیتا تھا۔

کچھ پولیس اہلکاروں اور راہگیروں نے انیلہ کو روکنے کے لیے مداخلت کی، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، کیونکہ اس نے ہار ماننے سے انکار کر دیا اور سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف بھی مزاحمت کی.

کافی ہنگامہ آرائی کے بعد طاہر انجم موقع سے نکلنے میں کامیاب ہو ئے.

بعد ازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اداکار نے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں کو اس بات کی بھی پروا نہیں کہ ان کے بچے بھی ان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ایک “دہشت گرد تنظیم” کے ممبروں کی طرح “غنڈہ گردی” کا سہارا لینے اور انہیں مارنےپر تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ پنجاب اسمبلی کی عمارت کے باہر پیش آیا تھا.

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this