Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsوزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات...

وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ

Published on

وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے ۔ وزیراعظم کو دورے کی دعوت دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کل دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کریں گے۔ شہبازشریف یو اے ای کے وزیراعظم سے بھی منگل کو ہی ملاقات کریں گے ۔

شہبازشریف کی سری لنکا کے صدرانورا کمارا دیسا نائیکے سے بھی ملاقات طے ہے جس میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ وزیراعظم شہبازشریف کی کویتی وزیراعظم شیخ احمد ال عبداللہ الصباح اور بوسنیا کے وِزیراعظم نرمین نکسک سےبھی کل ملاقات طے ہے ۔

شہباز شریف یو ای اے میں مقیم پاکستانیوں ، دیگر کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سےبھی ملیں گے۔ نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا خواجہ آصف ، محمد اورنگزیب ، احد خان چیمہ ، اویس لغاری ، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔ شہبازشریف کاوزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یو ای اے کا دوسرا دورہ ہے ۔

Latest articles

دبئی کیپٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو ہرا کر پہلا آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق روومین پاول کی شاندار نصف سنچری، اس کے...

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کی تیز سنچری کی بدولت نیوزی...

دبئی میں شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ریل بس سروس کا آغاز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ورلڈ...

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں 6 ججز...

More like this