صدر مملکت آصف علی زرداری کا تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایوان صدرکے پریس ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدرِ مملکت نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیشِ نظر کیا ہے۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ صدر آصف زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، صدر مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا کرتے ہوئے تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی ہے۔
واضح رہے کہ چند روزقبل حکمران اتحاد کے نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے الیکٹورل کالج کے 411 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔