Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

ٕپیپلز پارٹی کا حکومت سے وفاق اور پنجاب میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ

PPP demands immediate local government elections in the federal government and Punjab

PPP demands immediate local government elections in the federal government and Punjab

پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں حکومت سے پنجاب اور اسلام آباد میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے، بلوچستان کے سیلاب زدگان اور کسانوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت سے فوری فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں بلاول بھٹو نے تحفظات کا اظہار کیا کہ حکومت نے پیپلز پارٹی کو اہم فیصلوں میں شامل نہیں کیا اور پارٹی سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔ پیپلز پارٹی کے میڈیا ونگ کے مطابق، چیف الیکشن کمشنر نے بھی معاہدے کے تحت پنجاب اور اسلام آباد میں فوری بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کیا۔

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں مختلف معاملات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

قرارداد میں، متنازعہ نہروں کی تعمیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا او متنازعہ نہروں کے معاملے کو فوری طور پر پارلیمنٹ میں اٹھانے پر زور دیا گیا، مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا گیا، جو 11 ماہ سے زیر التوا ہے ۔ اس کے علاوہ ، پی ڈبلیو ڈی، کراچی ڈاک لیبر بورڈ، یوٹیلٹی اسٹورز، پاسکو، جینکو، این ایف سی، اور دیگر اداروں میں مزدوروں کے خلاف کیے جانے والے اقدامات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں حکومت کی زرعی پالیسیوں پر تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ کسانوں کو کوئی امداد فراہم نہیں کی گئی۔

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے۔

سی ای سی کی قرارداد میں گلگت بلتستان کے عوام کے مالکانہ حقوق اور خود مختاری کے مطالبات پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے کثیر الجماعتی کانفرنس بلانے کی کوششوں کو سراہا گیا۔

سی ای سی نے کرم میں موجودہ کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور امن کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ متاثرہ علاقوں تک امدادی سامان پہنچانے کے لیے تمام بند راستے فوری طور پر کھولے جائیں۔

Tags: اردو انٹرنیشنل بلاول بھٹو زرداری بلوچستان پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس

Post navigation

Previous: سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرمان کو سزائے موت
Next: ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو عظیم شخص قرار دیدیا

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.