اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 583 پوائنٹس کا اضافہ
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 583 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 22 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 583 پوائنٹس یا 0.75 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 859 پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس 335 پوائنٹس یا 0.43 فیصد اضافے کے بعد بڑھ کر 78 ہزار 275 پر پہنچ گیا تھا۔
20 جون کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 2094 پوائنٹس اضافے کے بعد 78 ہزار 801 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس سے اگلے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای-100 انڈیکس 1199 پوائنٹس اضافے کے بعد 80 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا، تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ رجحان برقرار نہیں رہ سکا تھا اور انڈیکس محض 9 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 810 پر بند ہوا تھا۔
اس سے قبل 12 جون کو بجٹ پیش کیے جانے کے بعد 14 جون کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 877 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا۔