Friday, July 5, 2024
پاکستاناسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 29 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 505 پوائنٹس یا 0.71 فیصد بڑھ کر 71 ہزار 414 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 70 ہزار 909 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 16 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 71 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

قبل ازیں، 9 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 694 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے تیزی کے رجحان کو ریکوڈک میں متوقع سعودی سرمایہ کاری کی مثبت خبروں کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے نتیجے میں تیل اور گیس کے حصص کی کارکردگی مضبوط رہی۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباسی نے بتایا تھا کہ کے ایس ای-100 انڈیکس نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 69 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔

ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں تیزی کی رجحان کی وجہ یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں ممکنہ طور پر دوطرفہ معاہدوں کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ 4 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 660 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...