Tuesday, February 11, 2025
Homeالیکشن 2024ن لیگ اور تحریک انصاف نے نفرت اور تقسیم کی سیاست...

ن لیگ اور تحریک انصاف نے نفرت اور تقسیم کی سیاست مسلط کی

Published on

ن لیگ اور تحریک انصاف نے نفرت اور تقسیم کی سیاست مسلط کی:بلاول بھٹو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم عوام کو مشکل سے نکالنے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری انتخابی مہم سب سے پہلے شروع ہوئی تھی، میں اس صوبے میں 10 کنونشنز پہلے سے کر کے پنجاب اور سندھ سے ہوتے ہوئے واپس یہاں آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن تو قریب آگئے ہیں، پتا نہیں ان کا کیا ہوگا جو سردی کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہ رہے تھے؟ پتا نہیں ان کا کیا ہوگا جو نومبر کے انتخابات اور ضمنی انتخابات سے بھاگتے رہے مگر ہماری وجہ سے ان سب کو الیکشن لڑنا پڑ رہا ہے۔

مزید بتایا کہ ہم ڈرنے، گھبرانے اور بھاگنے والے نہیں، یہ سر کٹ تو سکتا ہے مگر جھک نہیں سکتا، ہم ذوالفقار بھٹو، بی بی شہید کی تعلیمات پر عمل کرنے والےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کو مشکل سے نکالنے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں، انہوں نے کہا ایک طرف معاشی بحران ہے تو دوسری طرف وہ دہشتگرد جن کو شکست دلوائی تھی وہ دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں۔

ان کا دعویٰ تھا کہ ہم معاشی انقلاب لے کر آئیں گے، پیپلزپارٹی کی حکومت میں ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا مزید بتایا کہ کسان کی فصل کو نقصان پہنچا تو وہ نقصان پورا کریں گے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ (ن) لیگ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نفرت اور تقسیم کی سیاست مسلط کی۔

رہنما پیپلز پارٹی نے بتایا کہ پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو غریبوں کا خیال رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو دو ڈگریوں والے نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے ، وعدہ کیا کہ اگر ہماری حکومت بنی تو ہر ضلع میں یونیورسٹی بنائیں گے، تمام کچی آبادیوں کو ریگولرائز کریں گے۔

جاری ہے……

Latest articles

دبئی کیپٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو ہرا کر پہلا آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق روومین پاول کی شاندار نصف سنچری، اس کے...

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کی تیز سنچری کی بدولت نیوزی...

دبئی میں شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ریل بس سروس کا آغاز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ورلڈ...

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں 6 ججز...

More like this