Tuesday, October 15, 2024
HomeپاکستانPM Pakistan News Update -احتجاج کی آڑ میں سیاسی ایجنڈا حاصل کرنے...

PM Pakistan News Update -احتجاج کی آڑ میں سیاسی ایجنڈا حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیراعظم

PM Pakistan News Update – احتجاج کی آڑ میں سیاسی ایجنڈا حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں کہا ہے کہ احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں سیاسی ایجنڈا حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

PM Pakistan News Update – گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں گورنرخیبر پختونخوا نے صوبے میں لوڈ شیڈنگ سمیت سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں سیاسی ایجنڈا حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، انہوں نے گورنر کو خیبر پختونخوا کے عوام کی بہبود کے لیے ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

PM Pakistan News Update -وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ سے ملاقات کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اسٹیٹ کی رٹ کو چیلنج کررہی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو لوگ ریاست کیخلاف کھڑے ہونے کی کوشش کررہیں ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

پاکستان کی تازہ ترین خبریں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments