وزیراعظم کی گزشتہ رات کراچی میں چینی باشندوں پر ہوئے حملے پر چینی قیادت اور ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کراچی میں گزشتہ رات چینی باشندوں کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے جس میں دو چینی باشندے ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
پیر کو سوشل میڈیا پیلٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں گزشتہ رات کراچی میں اس گھنائونے واقعے پر گہرا صدمہ پہنچا ہے،ہم اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور چینی قیادت،چینی عوام اور ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے زخمی چینی باشندے کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔
Deeply shocked and saddened by last night’s tragic incident in Karachi, resulting in the loss of two precious Chinese lives & injuring another. I strongly condemn this heinous act and offer my heartfelt condolences to the Chinese leadership & the people of China, particularly the…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 7, 2024
وزیراعظم نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث شرپسند پاکستانی نہیں ہوسکتے بلکہ وہ پاکستان کے دشمن ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لئے تحقیقات جاری ہیں تاکہ انہیں انصاف کے کٹہرےمیں لایا جاسکے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے چینی دوستوں کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے،ہم ان کی سلامتی اور حفاظت کےلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔