Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsپلڈاٹ نے پاکستان میں 2023 میں جمہوریت کی کوالٹی پر رپورٹ جاری...

پلڈاٹ نے پاکستان میں 2023 میں جمہوریت کی کوالٹی پر رپورٹ جاری کردی

Published on

spot_img

پلڈاٹ نے پاکستان میں 2023 میں جمہوریت کی کوالٹی پر رپورٹ جاری کردی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پلڈاٹ نے پاکستان کی جمہوریت اور مسائل پر 2023 کی جائزہ رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق 2023کے آخر میں جمہوریت شدید بھنور میں پھنس گئی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں الیکشن کے اعلان سے جمہوریت میں بہتری کی امید ہے، پلڈاٹ نے رپورٹ میں پاکستان کی جمہوریت کو انتخابی آمریت کا نام دیا ہے، سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمہوریت میں مداخلت کی اس کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

پلڈاٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد ہائبرڈ نظام سے چھٹکارا پا کر فعال جمہوریت کی طرف اختیارات کی منتقلی کی جائے، مقبول سیاسی رہنما اور جماعتیں مسلسل اعتماد کے بحران کا شکار رہتے ہیں، سیاسی رہنما مقبول پالیسیوں کے بجائے جی ایچ کیو کو مصروف رکھنے میں مصروف رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فوج بھی سیاست سے ہٹ کر اپنے آئینی کردار کے اندر محدود نہیں ہوتی، انتخابات میں تاخیر کا مطلب نگران حکومتوں کے قیام کو طوالت دینا ہے، عام انتخابات 2024 اتنے ہی شفاف ہوں گے جتنے 2018 میں ہوئے تھے۔

پلڈاٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کمزور اور کنٹرول میں ہے، سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیاں عوامی مسائل کے حل کے بجائے ربڑ سٹیمپ پالیسی بناتی رہیں۔رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام دورانیے میں شدید دباؤ کا مقابلہ کیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کامیابی رہی کہ انہوں نے 12 ویں جنرل الیکشن کا شیڈول جاری کرایا۔۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this