Monday, January 6, 2025
Homeپاکستانپی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں متعدد پاسپورٹ رکھنے کے...

پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں متعدد پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں گرفتار

Published on

پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں متعدد پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں گرفتار

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی فضائی میزبان کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے کینیڈا جانے والی پرواز پی کے 789 پر تعینات حنا ثانی نامی ایک فضائی میزبان کو ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب اس کے پاس سے متعدد پاسپورٹ برآمد ہوئے۔

PIA air hostess Hina Sani arrested in Canada for carrying multiple passports

ذرائع کے مطابق ثانی کو اس سے قبل کینیڈا میں ممنوعہ اشیا لانے پر تنبیہ کی گئی تھی۔

ایئر ہوسٹس ہونے کے علاوہ ثانی کو سوشل میڈیا پر فیشن ماڈل کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

پرواز میں حنا ثانی کے علاوہ 7 دیگر فضائی میزبانوں کو بھی بھیجا گیا جن کو پی آئی اے نے ٹورنٹو کے لیے نو فلائی ڈکلیئر کیا ہوا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کو اس واقعے کا علم ہے اور وہ کینیڈین حکام سے رابطے میں ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ پی آئی اے کینیڈین حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور ضرورت پڑنے پر کوئی بھی قانونی کارروائی کرے گی۔

خیال رہے کہ اپنے پاسپورٹ کے علاوہ دیگر افراد کے پاسپورٹس کے ساتھ سفر کرنا بین الاقوامی جرم ہے۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this