لیڈز یونائیٹڈ نےپیٹربورو یونائیٹڈ کے خلاف جیت کر ایف اے کپ کے چوتھے راؤنڈ میں پیشرفت حاصل کر لی ہے ۔
پہلے پانچ منٹ میں ڈینیئل فارکے کی ٹیم کو دو اچھے مواقع ملے۔ پہلے موقع میں پیٹرک بامفورڈ، کارنر کک سے گول پوسٹ کے بالکل پاس سے آگے بڑھے، اور کچھ ہی دیر بعد، آرچی گرے کی شاٹ پیٹربورو کے گول کیپر، فین ٹیلی نے بچائی۔
دوسرے موقع میں فین ٹیلے کو ایک منٹ بعد ایک اور اہم شاٹ بچانا پڑا جب ولی گنٹو نے زبردست کراس دیا اور بامفورڈ گول کرنے آگےبڑھے ۔پیٹربورو نے اس کے بعد بہتر کھیلنا شروع کیا اور اپنے طور پر کچھ مواقع پیدا کیے۔ ایفرون میسن کلارک، بائیں بازو پر جاندار نظر آئے اور اپنی ٹیم کے لیےمواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
پیٹربرو کی جانب سے رکی جیڈ جونز اور کوام پوکو کے پاس گول کرنے کے مواقع تھے لیکن لیڈز یونائیٹڈ کا دفاع مضبوط رہا اور گیند کو کلیئر کر دیا۔ گونٹو ہوم ٹیم، پیٹربرو کے لیے خطرہ بنے ہوئے تھے، اسے پنالٹی ایریا کے قریب فاؤل کر دیا گیا، جس کی بنا پہ لیڈز کو فری کک ملی۔ جیڈن انتھونی نے فری کک لی، بامفورڈ نے اسے اپنے سر سےمار کر بچا نے کی کوشش کی اور گیند ایتھن امپاڈو کےسامنے گر گئی، جس نے گیند کو جال کے نچلے کونے میں دے مار کر گول کیا۔ اس گول نے لیڈز کو برتری دلا دی۔
دوسرے ہاف میں لیڈز کا آغاز شاندار رہا۔ امپاڈو نے بامفورڈ کو ایک درست لمبا پاس دیا، جس نے گیند کو اپنے سینے سے کنٹرول کیا اور پھر اوپری دائیں کونے میں ایک ناقابل یقین گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کر دیا۔ لیڈز نے گول سے 20 گز کے فاصلے پر ایک فری کِک حاصل کی، اور انتھونی کا شاٹ گول سے تھوڑا سا باہر ہوا جب انہوں نے اپنی برتری بڑھانے کی کوشش کی۔ امپاڈو کو لیڈز کے باکس کے قریب رکی جیڈ جونز نے نیچے گرایا جس کی بنا پر انہیں امپائیر کی طرف سے وارننگ ملی، اور پیٹربورو کے ہیریسن بروز، نتیجے میں ملنے والی فری کِک پہ ہدف سے چھوٹ گئے۔
پیٹربورو کے لیے ایک موقع میں، میسن کلارک نے ڈیوڈ اجیبوئے، کے لیے ایک اچھا کراس پہنچایا، لیکن ان کی پہلی بار کی کوشش گول سے وسیع ہوگئی۔
گرے نے 74ویں منٹ میں لیڈز کے لیے تیسرے گول کی کوشش میں بال کو گول سے اوپرمار دیا۔ پیٹربورو کو ایک اور موقع جسے میسن کلارک گول سے باہر داغ دیا. لیڈز کے گول کیپر کرس کلاسن نے اجی بوائے کی ایک زبردست کوشش کو بچایا.
لیڈز نے مکمل وقت پر فتح حاصل کی جب امپاڈو نے ہیڈر کے ساتھ اپنا دوسرا گول کر کے لیڈز کی جیت کو 3-0 سے یقینی بنایا۔