Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹپی ایس ایل 9:پشاور زلمی کی ٹورنامنٹ میں پہلی فتح

پی ایس ایل 9:پشاور زلمی کی ٹورنامنٹ میں پہلی فتح

Published on

پی ایس ایل 9:پشاور زلمی کی ٹورنامنٹ میں پہلی فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے میچ میں ملتان سلطانز کو پانچ رنز سے شکست دی۔

پاور ہٹر افتخار احمد کا نوین الحق کے آخری اوور میں سامنا کرتے ہوئےسنسنی خیز میچ کو جیت کی طرف لانے کی کوشش میں ناکام رہے.

180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سلطانز کو ابتدائی دھچکا اس وقت لگا جب ان کے کپتان محمد رضوان دوسرے ہی اوور میں لیوک ووڈ، کی گیند پرآوٹ ہو گئے.

پی ایس ایل 9:پشاور زلمی کی ٹورنامنٹ میں پہلی فتح

رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد یاسر خان نے زلمی کے باؤلرز کے خلاف اپنی کوشش کو جاری رکھا لیکن دائیں ہاتھ کے بلے باز اننگز کو جاری رکھنے میں ناکام رہے اور 43 رنز بنانے کے بعدپویلین لوٹ گئے.

ملان، جو ایک اوپنر کے طور پر کھیل رہے تھےآج چوتھے نمبر پربلے بازی کے لیے آئے انہوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے کھیل کو تبدیل کر دیا۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے صرف 25 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ ملان کی وکٹ کے بعد سلطانز اپنی وکٹوں کو برقرار نہ رکھ سکے۔

سلطانز کو آخری اوور تک امیدیں وابستہ تھیں کیونکہ افتخار احمد کریز پر تھے لیکن نوین دائیں ہاتھ کے گیند باز نے انہیں کامیاب نہ ہونے دیاجب سلطانز کو دو گیندوں پر صرف چھ رنز درکار تھے افتخار کے بعد دہانی بیٹنگ کے لیے آئے لیکن میچ کی آخری گیند پر بولڈ ہو گئے اور آخر کار زلمی نے پی ایس ایل 9 میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔

پی ایس ایل 9:پشاور زلمی کی ٹورنامنٹ میں پہلی فتح

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زلمی کا آغاز شاندار نہیں ہوا کیونکہ اوپنر صائم ایوب، صرف 7 رنز بنانے کے بعد پویلین روانہ ہوگئے تاہم پہلی وکٹ کھونے کے بعد ایک اور نوجوان حسیب اللہ خان، بیٹنگ کے لیے آئے اور زلمی کو انتہائی ضروری آغاز فراہم کیا .

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے صرف 18 گیندوں پر 37 رنز بنائے لیکن وہ اسامہ میر کے خلاف اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہے جنہوں نے اپنے پچھلے اوور میں بابر اعظم کو بھی آؤٹ کر دیا تھاحسیب اللہ کے آؤٹ ہونے کے بعد پال والٹر ن،ے 8 گیندوں پر 16 رنز کی تیز اننگز کھیلی وہ لیکنوہ ڈیوڈ ولی، کی گیند پر آوٹ ہو گئے پال، نے 11 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے۔

پی ایس ایل 9:پشاور زلمی کی ٹورنامنٹ میں پہلی فتح

زلمی نے مقررہ اوورز میں 179-8 کے مجموعی اسکور پر اپنی اننگز کا خاتمہ کیا۔

ولی، محمد علی اور اسامہ میر نے دو جبکہ دہانی اور عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

لیک ووڈ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.

پی ایس ایل 9:پشاور زلمی کی ٹورنامنٹ میں پہلی فتح

پی ایس ایل 9:پشاور زلمی کی ٹورنامنٹ میں پہلی فتح

Latest articles

پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 2025 کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

پی سی بی نے پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ کی قیمت کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

More like this