Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsپی ڈی ایم اے نے مری، گلیات اور گردو نواح میں طوفانی...

پی ڈی ایم اے نے مری، گلیات اور گردو نواح میں طوفانی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی

Published on

پی ڈی ایم اے نے مری، گلیات اور گردو نواح میں طوفانی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مری، گلیات اور گردو نواح میں طوفانی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک ) ذرائع کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ہفتے اور اتوار کو شدید برفباری کے امکانات 70 فیصد تک ہیں، پیر کو بھی بارش اور برفباری کے 75 فیصد امکانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 17 سے 22 فروری تک موسم کی صورتحال غیر یقینی رہے گی، مری جانے والے سیاحوں کو خبر دار کیا جاتا ہے کہ وہ احتیاط کریں، سیاح موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مری کی انتظامیہ ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے، سیاحوں کو معلومات دینے کے لیے متعلقہ محکمے ہر ممکن فورم استعمال کر رہے ہیں۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this