
PCB has decided to start tournaments for domestic performers
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق 5 ٹیموں پر مشتمل 4 ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس شروع کیے جائیں گے، 5 ٹیمیں 5 سابق کرکٹرز کے سپرد کی جائیں گی اور یہ 5 ٹیمیں 2 سال کی بنیاد پر سابق کرکٹر کےحوالے کی جائیں گی۔
ذرائع نےرپورٹ کیا ہے کہ ٹورنامنٹس کا مقصد ڈومیسٹک پرفارمرز کے لیے قومی ٹیم تک جانے کا راستہ بنانا ہے 5 ٹیموں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز شامل نہیں ہوں گے ان ٹورنامنٹس میں ہر شعبےکے 5 کھلاڑیوں کی فہرست بنائی جائے گی۔