Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے...

پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Published on

spot_img

پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مردوں کی قومی سلیکشن کمیٹی نے آج بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فکسچر کے لیے 17 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیسٹ سائیڈ کا تربیتی کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا اور اس کی نگرانی ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کریں گے۔

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی .

پاکستان اسکواڈ:شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال (فٹنس سے مشروط)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی

شان مسعود ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ سعود نے سلیکٹرز کے اسٹریٹجک فیصلے کے ایک حصے کے طور پر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ عہدہ سنبھالا ہے جس کا مقصد 21 اگست 2024 سے 5 اپریل 2025 کے دوران پاکستان کے لیڈ فاسٹ باؤلر کے کام کے بوجھ کو سنبھالنا ہے جس میں پاکستان کو9 ٹیسٹ، 14 ٹی ٹوئنٹی اور کم از کم17 ون ڈےکھیلنے ہیں.

امام الحق، فہیم اشرف، حسن علی ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر (زخمی)، نعمان علی اور ساجد خان وہ کھلاڑی تھے جو ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this