اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور اگر بھارت کو تحفظات ہیں تو وہ پی سی بی سے بات کرے۔
پیر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ کھیل اور سیاست الگ چیزیں ہیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ بھارت سے اب بھی دانشمندی کی توقع ہے انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ہمیں مشکل وقت نہیں دے سکتا۔
محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی کو اپنی ساکھ کے بارے میں سوچنا ہوگا اور امید ہے کہ وہ جلد ہی شیڈول کا اعلان کرے گا اور اس سلسلے میں پی سی بی، آئی سی سی سے رابطے میں ہے امید ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا جلد اعلان کرے گا.
انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے تمام ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار ہیں۔
پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ عاقب جاوید چیمپئنز ٹرافی تک ہیڈ کوچ رہیں گے۔