اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو میزبان پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل آئندہ سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے ستاروں سے مزین کمنٹری پینل کا اعلان کیا۔
پینل میں کھیل کی مشہور آوازیں شامل ہیں جن میں جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باولر ورنن فلینڈر اور نیوزی لینڈ کے ڈینی موریسن کے ساتھ پاکستان کے عامر سہیل، ثنا میر اور بازید خان شامل ہیں جبکہ پریزینٹر کے فرائض سکندر رضا انجام دیں گے۔

سہ ملکی سیریز، جو 8 سے 14 فروری تک جاری رہے گی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی تیاریوں کو بہتر بنانے کے لیے تینوں شریک ٹیموں کے لیے اہم ہوگی۔
سیریز کا آغاز 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔
پاکستانی اسکواڈ:محمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عثمان خان، ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی۔