Monday, January 13, 2025
Homeکھیلپاکستان نے چھٹی ایشین اوپن (کیوروگی) تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت...

پاکستان نے چھٹی ایشین اوپن (کیوروگی) تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انڈونیشیا میں ہونے والی چھٹی ایشین اوپن (کیوروگی) تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3 گولڈ، 3 سلور اور 2 برانز میڈلز جیتے۔

چیمپئن شپ میں جمعرات کو پاکستان کے ہارون خان نے 58 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں اپنے ہم وطن ابوبکر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ ہارون نے یہ مقابلہ سنسنی خیز انداز میں 4-6 اور 7-9 سے جیتا۔ اسی کیٹیگری میں ابوبکر نے سلور میڈل حاصل کیا۔

خواتین کے 73 کلوگرام کے فائنل میں منیشا علی نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈونیشیا کی پیرماتا ساری کو 1-4 اور 2-8 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

اس سے قبل پاکستان کے شاہ زیب نے 54 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا جبکہ حمزہ عمر سعید اور احتشام الحق نے 87 پلس کلوگرام کیٹیگری میں سلور میڈلز جیتے۔ مظہر عباس نے 80 کلوگرام کیٹیگری میں برانز میڈل جیتا جبکہ خواتین کی 73 کلوگرام کیٹیگری میں ملیحہ علی نے بھی برانز میڈل اپنے نام کیا۔

چیمپئن شپ میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ قازقستان اور ملائشیا کی ٹیمیں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہیں۔

پاکستانی ٹیم کی بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں “بیسٹ ٹیم” کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ شاہ زیب کو چیمپئن شپ کا بہترین کھلاڑی اور یوسف کرامی کو بہترین کوچ کے اعزازات سے نوازا گیا۔

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل راجہ وسیم احمد، سی ای او عمر سعید اور پیٹرن ان چیف کووبونگ کم نے ٹیم پاکستان کی اس تاریخی کامیابی پر کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ یہ کامیابی پاکستانی تائیکوانڈو کے روشن مستقبل کی نوید ثابت ہوگی۔

Latest articles

پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کا وارم اپ میچ ڈرا ہوگیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین...

سرفراز احمد نے پی ایس ایل 10 سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کر لیں

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اتوار...

نوین الحق پی ایس ایل 10 سے دستبردار

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز...

افغانستان کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اتوار...

More like this

پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کا وارم اپ میچ ڈرا ہوگیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین...

سرفراز احمد نے پی ایس ایل 10 سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کر لیں

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اتوار...

نوین الحق پی ایس ایل 10 سے دستبردار

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز...