Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان ویمن ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے تیار

پاکستان ویمن ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے تیار

Published on

spot_img

پاکستان ویمن ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے تیار

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کل سے یو اے ای میں شروع ہوگا جس میں 18 روزہ ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان ویمن ٹیم کو گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ رکھا گیا ہے گروپ بی میں بنگلہ دیش، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستان ویمن ٹیم ٹورنامنٹ کے اپنے افتتاحی میچ میں کل سری لنکا سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوگی پاکستان 6 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

اس کے بعد پاکستان 11 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گا، جبکہ اس کا آخری گروپ میچ 14 اکتوبر کو اسی مقام پر نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق، ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں 17 اور 18 اکتوبر کو ہونے والے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، جب کہ ٹورنامنٹ کے فاتح کا فیصلہ 20 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

پاکستان نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل اسکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف دو وارم اپ میچ کھیلے ہیں اور حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مختلف پریکٹس سیشنز میں بھی حصہ لیا ہے۔

پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناء نے اپنی ٹیم کی تیاریوں کے بارے میں پراعتماد ہیں.

انہوں نے کہا کہ دو پریکٹس میچز نے یہاں کے حالات کا اندازہ لگانے میں بھی ہماری مدد کی ہے اور ہمیں ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے صحیح امتزاج کے بارے میں وضاحت فراہم کی ہے.

پاکستانی اسکواڈ:فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب۔ اور طوبہ حسن

Latest articles

سیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (...

چیمپیئنز لیگ: مانچسٹر سٹی کی خراب فارم برقرار، فیینورڈ کے خلاف 3-3 سے ڈرا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ میں...

تحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی...

آرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول سے فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم...

More like this