Wednesday, January 8, 2025
HomeTop Newsپاکستان قومی سلامتی، علاقائی سالمیت پرسمجھوتہ نہیں کرے گا، صدر مملکت

پاکستان قومی سلامتی، علاقائی سالمیت پرسمجھوتہ نہیں کرے گا، صدر مملکت

Published on

پاکستان قومی سلامتی، علاقائی سالمیت پرسمجھوتہ نہیں کرے گا، صدر مملکت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت پرسمجھوتہ نہیں کرے گا، اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایران میں دہشتگردوں کو نشانہ بنانے پر اپنے ردعمل میں صدر عارف علوی نے کہا کہ تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں، دیگر ممالک سے بھی عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہ کرنےکی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران برادر ممالک ہیں، مسائل کو مذاکرات اور باہمی مشاورت سے حل کرنے کی ضرورت ہے، صدر نے ایرانی شہریوں کو نقصان سے بچاتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے واضح کیا کہ دہشتگردی ایک مشترکہ چیلنج ہے، جس کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this