پاکستان بمقابلہ امریکا بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست کے بعد ردعمل
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اپنے پہلے میچ میں جمعرات کو گرینڈ پریری اسٹیڈیم، ڈیلاس میں امریکہ کے ہاتھوں سنسنی خیز سپر اوور میں 5 رنز سے ہارنے کے بعد کوتاہیوں کی نشاندہی کی۔
میچ کے بعد کی پریزنٹیشن میں بابر نے کہا کہ وہ پاور پلے میں رنز کرنے میں ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے 6 اوورز میں، ہم نے فائدہ نہیں اٹھایا بیک ٹو بیک وکٹیں ہمیشہ آپ کو بیک فٹ پر رکھتی ہیں ایک بلے باز کے طور پر آپ کو آگے بڑھنے اور پارٹنرشپ بنانے کی ضرورت ہے ۔
بابر نے ذکر کیا کہ یہی معاملہ گیند کے ساتھ تھا جبکہ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسپنرز وکٹیں لینے سے قاصر تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے باولنگ میں پہلے 6 اوورز میں رنز دیے اسپنرز بھی درمیانی اوورز میں وکٹیں نہیں لے سکے اس لیے ہمیں اتنا نقصان اٹھانا پڑا.
انہوں نے نتیجہ اخذ کیا “تمام کریڈٹ امریکہ کو جاتا ہے وہ تینوں شعبوں میں ہم سے بہتر کھیلے پچ میں تھوڑی سی نمی تھی ایک پیشہ ور کے طور پر آپ کو حالات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔