Sunday, January 5, 2025
Homeکھیلکرکٹپاکستان بمقابلہ آئیر لینڈ: رمیز راجہ کا پاکستان کی باؤلنگ پر...

پاکستان بمقابلہ آئیر لینڈ: رمیز راجہ کا پاکستان کی باؤلنگ پر تشویش کا اظہار

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کےمطابق سابق کرکٹر رمیز راجہ نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد پاکستان کی باؤلنگ لائن اپ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا جو انہوں نے آرام سے جیت لیا لیکن باؤلرز کی کارکردگی ایک بار پھر پریشان کن تھی۔

راجہ جو چیئرمین پی سی بی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھےان کا خیال تھا کہ اگر پاکستانی باؤلرز کی یہی صورت حال جاری رہی تو مستقبل میں چیزیں مشکل ہو جائیں گی خاص طور پر جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 با لکل قریب ہے۔

راجہ نے کہا کہ پاکستان کے ٹاپ باؤلرز آئرلینڈ کے خلاف اتنے رنز دے رہے ہیں تو مستقبل میں ٹیم کے لیے مشکل ہو جائے گی پاکستان کی مضبوطی اور کامیابی کا دارومدار باؤلرز خصوصاً پیسرز پر ہے وہ گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد سے جدوجہد کر رہے ہیں اس سے صورتحال مشکل ہو جاتی ہے۔

اس کے بعد انہوں نے کہا کہ اگر آئرلینڈ محمد رضوان اور فخر زمان کے کیچ پکڑ لیتا تو پاکستان کے لیے ہدف کا تعاقب کرنا مشکل ہو جاتا کیونکہ وہ پہلے ہی دو ابتدائی وکٹیں گنوا چکا تھا۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this