اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈبلن میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران پاکستانی کپتان بابر اعظم نے آئرلینڈ کے بین وائٹ کو ایک اوور میں 25 رنز جڑ دیے
کھلاڑی نے 42 گیندوں پر پانچ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے اہم 75 رنز بنائے وہ رنز کے تعاقب میں اہم تھے جو پاکستان نے 17 اوورز میں مکمل کیا۔
بابر نے 25 رنز بنائے جس میں چار چھکے اور ایک چوکا شامل تھا ایک اوور میں اتنے رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔
اس سے قبل پاکستان کے ایک بلے باز کے ایک اوور میں 24 رنز بنانے کے چار مواقع تھے۔
بابر اعظم بمقابلہ آئرلینڈ 2024 .25 رنز
آصف علی بمقابلہ افغانستان 2021. 24 رنز
واضح رہے کہ پاکستان نےیک طرفہ میچ میں آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔