اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکائی اسپورٹس کے کمنٹری پینل کا اعلان پیر 20 مئی کو کیا گیا۔
کمنٹری بنیادی طور پر سابق انگلش کرکٹرز پر مبنی ہوگی جن میں ناصر حسین، مائیکل ایتھرٹن، عیسیٰ گوہا، ایبونی رینفورڈ برینٹ، مارک بچر، ایون مورگن اور لیڈیا گرین وے شامل ہیں۔
اس دوران اسکائی اسپورٹس نے سٹورٹ براڈ کو بھی کمنٹری پینل میں شامل کیا ہےبراڈ نے گزشتہ سال اوول میں ایشز کے پانچویں ٹیسٹ کے بعد کرکٹ کو الوداع کہا جو انگلینڈ نے جیتا تھا۔
پاکستان انگلینڈ سیریز کے علاوہ براڈ کمنٹری باکس میں موجود ہوں گے جب ان کے سابق ساتھی اور باؤلنگ پارٹنر جیمز اینڈرسن ہوں گےاینڈرسن اپنا آخری ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 جولائی سے لارڈز میں شروع کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 22 مئی سے ہوگا اور 30 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا میچ 6 جون کو شریک میزبان امریکہ کے خلاف گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم ڈیلاس میں کھیلے گا۔