پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 23 رنز سے شکست دے دی
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں ہفتہ کو چار میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی۔
بابر اعظم اینڈ کمپنی 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 160 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی یہ انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف آخری 11 ٹی ٹوئنٹی میں آٹھویں جیت ہے۔
اس سے قبل جوس بٹلر نے کپتانی کی اننگز کھیلی اور 51 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے اس عمل کے دوران انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 3,000 رنز بھی مکمل کیے ایسا کرنے والے چھوٹے فارمیٹ میں صرف نویں کھلاڑی بن گئے۔
پاکستان کا آغاز شاندار تھا جب عماد وسیم نے چوتھے اوور میں فل سالٹ کوآوٹ کیا لیکن انگلینڈ نے شاندار طریقے سے بازیابی کی کیونکہ بٹلر اور ول جیکس نے 71 رنز کی شراکت قائم کی جس نے ہوم سائیڈ کو کھیل میں واپس لانے میں مدد کی ۔
میزبان ٹیم بڑے ٹوٹل تک پہنچنےکے قریب تھی لیکن پاکستانی باؤلرز بالخصوص حارث رؤف، عماد اور شاہین کی شاندار واپسی نے انہیں روک دیا۔
جیکس نے 23 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے جبکہ جونی بیرسٹو نے 21 رنز بنائے اس دوران ہیری بروک، معین علی اور لیام لیونگ اسٹون جیسے کھلاڑی اسکور کرنے میں ناکام رہے۔
جوفرا آرچر نے آخری اوور میں 12 رنز بنائے جس کی وجہ سے انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 183/7 رنز کے مجموعی اسکور پر اپنی اننگز کا اختتام کیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین نے تین جبکہ عماد اور رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان اور محمد عامر کوئی بھی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔