Pakistan suffers third consecutive defeat in Pro Hockey League-FIH
ارجنٹینا میں جاری پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو مسلسل تیسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا قومی ٹیم اپنے تیسرے مقابلے میں نیدرلینڈ کے خلاف 3 کے مقابلے میں 7 گول سے ہار گئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان نے دو جبکہ رانا وحید اشرف نے ایک گول اسکور کیا۔
ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم اپنا چوتھا میچ 15 دسمبر کو میزبان ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی۔





