
Pakistan Shaheens team reached Oman to participate in Asia Cup-PCB
پاکستان شاہینز کی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے اومان پہنچ گئی
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کے لیے اومان پہنچ گئی۔
حارث کی زیرقیادت شاہینز کا مقابلہ 19 اکتوبر کو اپنے افتتاحی میچ میں گزشتہ سال کی فائنلسٹ انڈیا ‘اے’ سے ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کا دوسرا مقابلہ 21 اکتوبر کو میزبان عمان کے خلاف ہوگا، اس کے بعد ان کا آخری گروپ میچ 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ہوگا۔
ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں 25 اکتوبر کو ہونے والے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، فائنل 27 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگا۔
