Monday, February 10, 2025
HomeTop Newsپاکستان نے میزائل پروگرام سے منسلک کمپنیوں پر امریکی پابندیاں مسترد...

پاکستان نے میزائل پروگرام سے منسلک کمپنیوں پر امریکی پابندیاں مسترد کردیں

Published on

پاکستان نے میزائل پروگرام سے منسلک کمپنیوں پر امریکی پابندیاں مسترد کردیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ برآمدات پر پابندیاں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی پالیسی قبول نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرزوں، آلات اور ٹیکنالوجی کے حصول پر پابندیاں پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنیں گی۔

مزید کہا گیا کہ خطے میں بعض ممالک پر پابندی اور بعض ممالک پر اسی نوعیت کی سرگرمیوں پر کھلی چھوٹ علاقائی امن کے منافی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان سے میزائل کے پرزوں، آلات اور ساز و سامان کی ترسیل کی تفصیلات کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔

مزید کہا کہ پاکستان ماضی میں بھی ان اداروں کے ساتھ ان آلات کی خرید و فروخت کرتا رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام کے لیے سامان فراہم کرنے کے الزام میں 4 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے، پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے سامان فراہم کرنے کے الزام میں 3 چینی اور بیلا روس کی ایک کمپنی پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان متھیو ملر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 3 چینی اور ایک بیلا روسی کمپنی نے پاکستان کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سمیت بیلسٹک میزائل بنانے میں مدد فراہم کی ہے۔

امریکی ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ یا ان کی ترسیل کے لیے پاکستان کو مواد فراہم کرنے میں تعاون کیا ہے جس سے پاکستان کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری، حصول اور نقل و حمل کی کوششوں میں مدد ملی، ان کمپنیوں نے پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام سمیت اس کے بیلسٹک میزائل کی تیاری میں مددگار اشیا فراہم کی ہیں۔

تاہم رویے تبدیل کرنے سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ نے کوئی وضاحت نہیں کی تھی کہ آیا ان کا اشارہ کمپنیوں کی طرف ہے یا پاکستان کے رویے کی جانب ہے۔

امریکا کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایگزیکٹیو آرڈر (ای او) 13382 کے تحت 4 اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

Latest articles

دبئی کیپٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو ہرا کر پہلا آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق روومین پاول کی شاندار نصف سنچری، اس کے...

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کی تیز سنچری کی بدولت نیوزی...

دبئی میں شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ریل بس سروس کا آغاز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ورلڈ...

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں 6 ججز...

More like this