Friday, July 5, 2024
پاکستانپاکستان 8ویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن بننے کیلئے...

پاکستان 8ویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن بننے کیلئے پرعزم

پاکستان 8ویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن بننے کیلئے پرعزم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آج ہونیوالے اجلاس میں پاکستان سمیت سلامتی کونسل کے پانچ نئےغیر مستقل ارکان کا انتخاب کیا جائے گا جس میں پاکستان ریکارڈ 8ویں بار منتخب ہونے کے لیے پرعزم ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آج ہونے والے انتخابات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیرمستقل نشست پر پاکستان ریکارڈ 8ویں بار منتخب ہونے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان ایشیائی ممالک کے گروپ سے متفقہ امیدوارکے طورپر حمایت حاصل کرچکا ہے۔

اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک اس وقت 15 رکنی سلامتی کونسل میں 5 غیر مستقل ارکان کا تقرر کرنے میں مصروف ہیں، ان دعویداروں میں ڈنمارک، یونان، پاکستان، پانامہ اور صومالیہ شامل ہیں، ہرعلاقائی گروپ نے اس بلا مقابلہ دوڑ میں ایک امیدوار پیش کیا ہے۔

غیر مستقل ارکان کے انتخاب کا طریقہ کار
15 ممالک پر مشتمل سکامتی کونسل میں 5 مستقل اور 10 غیرمستقل ارکان شامل ہیں، غیر مستقل اراکین کو جنرل اسمبلی 2 سال کی مدت کے لیے منتخب کرتی ہے، جبکہ پاکستان سلامتی کونسل کا 7مرتبہ غیر مستقل رکن رہ چکا ہے۔

یہ پانچوں امیدوار اس سے پہلے بھی یو این ایس سی میں خدمات انجام دے چکے ہیں، پاکستان 7 بار، پانامہ 5، ڈنمارک 4، یونان 2، اور صومالیہ ایک بار اس نشست پر منتخب ہوچکا ہے۔

پاکستان، بھارت کے ساتھ ایشیا پیسیفک گروپ کی نمائندگی کررہا ہے اور دستیاب نشستوں میں سے ایک کیلئے مضبوط دعویدار تصور کیا جارہا ہے، یہ انتخابات 10 غیر مستقل عہدوں کیلئے مخصوص ہیں، کیونکہ یو این ایس سی کے پانچ مستقل ارکان (برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکا)، انتخابی عمل سے نہیں گزرتے۔

غیر مستقل نشستوں کی تقسیم علاقائی گروپوں کے درمیان گردش کرتی ہے اور ان گروپوں کے اندر اتفاق رائے اکثر منتخب امیدوار کا تعین کرتا ہے۔

2024 کے انتخابات کیلئے دستیاب 5 نشستیں، باقاعدہ تقسیم کے تحت، افریقی گروپ، ایشیا پیسیفک گروپ، لاطینی امریکی اور کیریبین گروپ، جبکہ 2 نشستیں مغربی یورپی اور دیگر گروپ (ڈبلیو ای او جی) کو دی جائیں گی، اس سال منتخب ہونے والے 5 نئے اراکین یکم جنوری 2025 کو اپنی نشستیں سنبھالیں گے اور 31 دسمبر 2026 تک کام کریں گے۔

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...