
Pakistan Hockey Federation has confirmed Sultan Azlan Shah Hockey Cup schedule
اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے کہا ہے کہ سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا 30 واں ایڈیشن 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔
انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، ملائیشیا، جاپان اور کینیڈا پر مشتمل کل چھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔
سیکرٹری جنرل پی ایچ سی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ 4 مئی کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاکستانی ٹیم کا دوسرا میچ 5 مئی کو جنوبی کوریا کے خلاف ہو گا۔
پاکستان اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان ہاکی میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا اور 8 مئی کو پاکستان کینیڈین ٹیم سے مقابلہ ہوگا
پی ایچ ایف کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے پول کا آخری میچ 10 مئی 2024 کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان جلدمتوقع ہے.